Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کا تمثیلی امتحان دفتر سیاست میں اتوار کو مقرر

سرکاری ملازمتوں کا تمثیلی امتحان دفتر سیاست میں اتوار کو مقرر

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ ، ڈگری ، پی جی ، بی ایڈ ، ایم بی اے امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے ہونے والے امتحانات کا تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر بروز اتوار 22 نومبر کو صبح 11 بجے مقرر ہے ۔ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کی معلومات بھی فراہم کی جائے گی ۔ اب تک ہوئے تلنگانہ کے سات امتحانی پرچوں کے سوالات کو ایم اے حمید سمجھائیں گے کہ کس نوعیت کے سوالات پوچھے گئے ۔ ہر شریک امیدوار کو سوالی پرچہ دیا جائے گا اور آخر میں جوابات سے انہیں جنرل اسٹڈیز اور ذہنی صلاحیت کے معلوماتی پرچے مہیا ہوں گے ۔ کوئی بھی طالب علم اس میں شرکت کرسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT