Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر میں رعایت‘جی او کی اجرائی

سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر میں رعایت‘جی او کی اجرائی

حیدرآباد۔28جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)محکمہ نظم و نسق عامہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے کل جی او کی اجرائی عمل میں لائی گئی ۔جس کے تحت مختلف سرکاری محکمہ جات میں ملازمین کے تقررات کے لئے بالائی حد عمر کو 34سال سے بڑھاکر 44سال کردیاگیا۔ اضافہ شدہ حد عمر کا اطلاق تمام سرکاری ملازمتوں کے لئے جی او کی اجرائی کی تاریخ سے ایک سال کے لئے ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات کے لئے امتحان کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔ حکومت نے بتایاکہ حد عمر میں اس رعایت کا محکمہ جات پولیس‘ آبکاری ‘ فائر سرویسس ‘ محابس و جنگلات وغیرہ جیسی یونیفارمڈ سرویسس کی جائیدادوں کے لئے اطلاق نہیں ہوگا۔ جس کے لئے ریاست میں جسمانی معیارات کو مقرر کیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT