Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ملازمتوں کیلئے شعوربیداری کیمپ

سرکاری ملازمتوں کیلئے شعوربیداری کیمپ

نظام آباد۔ /20ستمبر، ( ذریعہ ای میل )پی آر سکریٹری برادر معین الدین کی اطلاع کے بموجب اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) ہمیشہ طلباء کی تعلیمی میدان میں رہنمائی اور فلاحی سرگرمیاں انجام دیتی آرہی ہے اسی سلسلہ کی کڑی ایس آئی او سٹی نظام آباد کی جانب سے One Time Registration و کیرئیر گا ئیڈنس کا ئو نٹر لگا یا گیا جس میں ضلع کے کئی سینکڑوں طلباء و طالبات نے اپنا فارم رجسٹرڈ کروایا، علاوہ ازیں شہر کے ماہرینِ تعلیم شخصیات کو مدعو کیا گیا جن سے طلباء نے سرکاری ملازمتوں کے تعلق سے بھر پور معلومات حاصل کی اور انفرادی کونسلنگ کی۔اس موقع پر شہر کے علماء و دانشوروں نے شرکت کی اور ایس آئی او کی سر گرمی کو سراہا،مزید اس موقع پر صدر مقامی ایس آئی او نظام آباد برادر معیز خان نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم طلباء میں سرکاری ملازمتوں کے تعلق سے شعور بیدارکر نے کی ضرورت ہے اور آ پ نے طلباء سے گزارش کی کہ سرکاری ملازمتوں کے تعلق سے بیداری حاصل کریں اور مختلف مسابقتی امتحانات کے لئے اپنے آپ کو تیار کریںاور سرکاری ملازمتوں سے متعلق مزید معلومات کے لئے خواہش مند طلبہ اسٹوڈنٹس سنٹر، دفتر ایس آئی او ،احمدی بازار پر شام 5 بجے تا رات 9 بجے تک رجوع ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT