Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری ملازمت کا جھانسہ ، چار دھوکہ باز گرفتار

سرکاری ملازمت کا جھانسہ ، چار دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 نومبر (سیاست نیوز) سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو شکار بنانے والے چار دھوکے بازوں بشمول سکریٹریٹ کے ملازم اور ٹی وی چیانل کے سی ای او کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس وینو اور ای مہیش نے جینکو میں مخلوعہ اسسٹنٹ انجنیئر کی جائیدادوں کیلئے درخواست داخل کی تھی اور اس سلسلے میں ٹی رمیش نے ان سے رابطہ قائم کرتے ہوئے 10 لاکھ روپئے فراہم کرنے پر ملازمت کو یقینی بنانے کا دعویٰ کیا ۔ اس سلسلے میں  کے ریڈی ملنا جو پیشہ سے خانگی نیوز چیانل کا سی ای او ہے اپنے دیگر ساتھیوں ٹی رمیش ، بی نریش بابو اور ڈی وینکٹیشور راؤ (سکریٹریٹ ملازم) کے ہمراہ بیروزگار نوجوانوں کو جینکو میں ملازمت فراہم کرنے کے بہانے 5 لاکھ روپئے بطور پیشگی رقم حاصل کرلی اور ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین نے 2011 ء میں بھی ریلویز گروپ D کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو یقینی بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 10 امیدواروں سے فی کس ایک لاکھ روپئے حاصل کئے اور وہ رقم لوٹانے میں ناکام رہے ۔ پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT