Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری ملازمت کا جھانسہ ایک شخص گرفتار

سرکاری ملازمت کا جھانسہ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) سرکاری ملازمت فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے ایک شخص کو پولیس گوپالا پورم نے گرفتار کرلیا ۔ 49 سالہ ایم بابو راؤ ساکن سکندرآباد سال 1992 میں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مارکیٹنگ ایکزیکیٹیو کی حیثیت سے ملازمت کرنے لگا ۔ اسی دوران اس کی ملاقات جاب کنسلٹنٹس سے ہوئی اور اس نے سائی یونیورسل کنسلٹنٹ کے نام پر ادارہ قائم کیا اور اس ادارہ کے نام پر سیکڑوں افراد کو دھوکہ دیا ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی اور اس نے دوبارہ سن شائن ٹکنالوجی کے نام پر ایک اور ادارہ قائم کیا اور اس ادارہ کے نام پر اس نے 39 افراد سے لاکھوں روپئے حاصل کرلئے اور انہوں نے سرکاری ملازمت کا وعدہ بھی کیا تھا ۔ گوپالاپورم پولیس نے متاثرہ افراد کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بابو راؤ کو گرفتار کرلیا اور اس کے بینک کھاتوں سے لاکھوں روپئے ضبط کرلئے ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT