Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین اور ٹیچرس کے زونل سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ

سرکاری ملازمین اور ٹیچرس کے زونل سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ

اسٹیٹ اور ڈسٹرکٹ کیڈر کو برقرار رکھنے پر زور ، چیف سکریٹری کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سرکاری ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں نے نئے اضلاع کی تشکیل کے پیش نظر زونل سسٹم کو برخاست کرتے ہوئے صرف اسٹیٹ اور ڈسٹرکٹ کیڈر برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ ملازمین کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر چیف سکریٹری راجیو شرما نے ٹیچرس کے زمرے میں منتخب ہونے والے ارکان قانون ساز کونسل ، ٹیچرس ، تنظیموں اور سرکاری ملازمین کے نمائندوں کا سکریٹریٹ میں اجلاس طلب کرتے ہوئے نئے اضلاع کی تشکیل اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چیف سکریٹری نے ٹیچرس اور ملازمین تنظیموں کے علحدہ علحدہ منعقدہ جلاس میں انہیں بتایا کہ دسہرہ سے نئے اضلاع کی تشکیل عمل میں آرہی ہے اور پہلے ہی دن سے ملازمین کو نئے اضلاع میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا جس سے ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں نے اتفاق کرتے ہوئے اپنے مسائل اور سہولتوں کے تعلق سے چیف سکریٹری کو واقف کراتے ہوئے ملازمین کے مفادات کا مکمل تحفظ کرنے پر زور دیا اور ساتھ ہی ملازمین کی تقسیم کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر زور دیا ۔ اضلاع کی تقسیم سے ملازمین کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہونچانے پر زور دیا ۔ ملازمین کی تقسیم کے موقع پر انہیں اختیار دینے اور ساتھ ہی مقامی ہونے کی بھی نشاندہی کرنے ساتھ ہی ان دونوں چیزوں کے علاوہ سیناریٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے ملازمین کی تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نئے اضلاع میں زیادہ تر جونیرس کے تبادلے کرنے تمام اضلاع میں ایمپلائز کو 20 فیصد ایچ آر اے دینے کا مطالبہ کیا ۔ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں میں ایمپلائز کی تقسیم کے لیے جس طرح کمل ناتھ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس طرح ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کے رہنمایانہ اصول تیار کرنے پر زور دیا ۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے ایمپلائز اور ٹیچرس یونین کے مطالبات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام مطالبات کو چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کرنے کا تیقن دیا ۔ نئے اضلاع میں زائد ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کام کرنے سے اتفاق کرنے والی تنظیموں سے اظہار تشکر کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT