Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کی اچانک موت پر حکومت کی رقم میں اضافہ

سرکاری ملازمین کی اچانک موت پر حکومت کی رقم میں اضافہ

10 ہزار سے 20 ہزار کردیا گیا، چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے احکامات
حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے سرکاری ملازمین کی برسر خدمت اتفاقی طور پر یا اچانک موت واقع ہونے کی صورت میں غیر مسلم ملازمین کی آخری رسومات کی انجام دہی اور مسلم ملازمین کی تجہیز و تکفین کے لئے فراہم کی جانے والی رقم کو دس ہزار روپیوں سے بڑھاکر 20 ہزار روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی دستخط سے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اب تک سرکاری ملازمین کی اچانک برسر خدمت موت واقع ہونے پر ان کی آخری رسومات یا تجہیز و تکفین کے لئے دس ہزار روپئے دیئے جاتے تھے۔ لیکن مختلف ملازمین یونینوں کی مؤثر نمائندگی پر حکومت نے اس رقم میں اضافہ کرکے اب 20 ہزار روپئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ رقم موت واقع ہونے والے ملازم کے ورثاء کو فراہم کی جاتی ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ پر مختلف ملازمین یونینوں کے قائدین نے حکومت سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT