Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ملازمین کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل

سرکاری ملازمین کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل

میدک ۔ 30 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکاری ملازمین، اساتذہ اور ورکرس سے 3 ستمبر کو ملک گیر ایک روزہ ہڑتال کو کامیاب کرنے کیلئے میدک ٹاؤن این جی اوز کا ایک اجلاس ٹی این جی اوز بھون میدک پر صدر تعلقہ این جی اوز مسٹر بھوپال ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ صدر ضلع ٹی این جی اوز میدک مسٹر سرینواس ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر 2 ستمبر کی ہڑتال سے متعلق شائع کردہ مسائل دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کی اجرائی عمل میں آئی۔ اس اجلاس میں سکریٹری ٹی این جی اوز ضلع میدک مسٹر شیام راؤ، سکریٹری میدک تعلقہ مسٹر جے سدھاکر کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT