Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سرکاری ملازمین کے بینک کھاتوں پر نگرانی

سرکاری ملازمین کے بینک کھاتوں پر نگرانی

نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل ویجلنس کمیشن نے کرپشن کی روک تھام کے لئے سرکاری ملازمین کے مشتبہ بینک کھاتوں (رقمی معاملتوں) کی جانچ شروع کردی ہے۔ سنٹرل ویجلنس کمشنر مسٹر کے وی چودھری کی نگرانی میں اپنی نوعیت کی منفرد مہم کا آغاز کیا ہے جنہوں نے مختلف سرکاری اداروں بشمول فینانشیل انٹلیجنس یونٹ سے بینکوں میں لین دین کے معاملتوں کی تفصیلات طلب کی ہے۔ جبکہ فینانشیل انٹلیجنس یونٹ کا یہ فریضہ ہے کہ بلیک منی کا پتہ چلانے کے لئے مشتبہ مالیاتی لین دین سے متعلق اطلاعات حاصل کرکے جانچ پڑتال کرنے سنٹرل ویجلنس کمیشن نے سرکاری ملازمین کی رقمی معاملتوں کے بارے میں مذکورہ ادارہ سے رپورٹ طلب کی ہے جس کے مطابق 10 لاکھ یا اس سے زائد کی معاملت کی گئی تو بلیک منی یا جرم تصور کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT