Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کے ساتھ حکومت کا انتقامی رویہ ، ایک دن کی تنخواہ منہا

سرکاری ملازمین کے ساتھ حکومت کا انتقامی رویہ ، ایک دن کی تنخواہ منہا

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے سرکاری ملازمین کے خلاف ایک غیر معمولی و توقع کے مغائر اقدام کرتے ہوئے سابقہ پنشن کی بحالی عمل میں لانے اور کانٹری بیوٹری پنشن اسکیم کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر یکم ستمبر کو ایک روزہ اجتماعی رخصت رکھتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین نے خدمات انجام نہیں دی تھیں ۔ لہذا حکومت نے مذکورہ سرکاری ملازمین کے ساتھ انتقامی رویہ اختیار کرتے ہوئے یکم ستمبر کو اجتماعی رخصت حاصل کر کے ڈیوٹی پر حاضر نہ رہنے والے تمام سرکاری ملازمین کی ایک روزہ تنخواہ کی رقم ماہ ستمبر کی تنخواہ سے منہا ( کٹ ) کردینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ ٹریژیز اینڈ اکاونٹس کے ذریعہ تمام ڈسٹرکٹ ٹریژریز دفاتر کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا جاتا ہے کہ سابقہ پنشن اسکیم کا دوبارہ احیاء عمل میں لانے کے مطالبہ پر یکم ستمبر کو اجتماعی رخصت رکھتے ہوئے احتجاج کیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT