Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ملازمین کے پی آر سی بقایہ جات کی ادائیگی

سرکاری ملازمین کے پی آر سی بقایہ جات کی ادائیگی

ماہ جون سے اقساط کی اجرائی ۔ چیف منسٹر کے سی آر کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 22مئی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے سی آر نے سرکاری ملازمین کے پی آر سی بقایا جات جاری کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہ جون سے اقساط پر اجرائی عمل میں آئیگی ۔ لمبے عرصے سے ملازمین پی آر سی بقایا جات کا انتظارکر رہے تھے اور ملازمین کی تنظیموں نے چیف منسٹر سے ملاقات بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ایک سے زائد مرتبہ یادداشتیں بھی پیش کی تھی ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج شام سرکاری ملازمین کے بقایا جات کی فائیل پر دستخط کردی ۔ واضح رہے کہ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر نے تلنگانہ کے سرکاری ایمپلائیز کو 43فیصد پی آر سی فیٹمنٹ دیا تھا اور ایمپلائیز کی خواہش پر 9ماہ کے بقایا جات کی اجرائی سے بھی اتفاق کیا تھا ۔ جون 2014ء سے فبروری 2015ء تک 9ماہ کے بقایا جات کی اجرائی زیرالتواء ہے ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ کے فیصلہ کے بعد 3لاکھ سرکاری ملازمین اور ڈھائی لاکھ ریٹائرڈ ایمپلائیز کو بقایا جات کے طور پر 300کروڑ روپئے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ بقایا جات جاریہ سال 50 فیصد آئندہ سال 50فیصد نقد رقم جاری کئے جائیں گے جس کا آئندہ ماہ جون سے اطلاق ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT