Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / سرکاری نوکریوں کی خواہش ترک کردیں: بی جے پی

سرکاری نوکریوں کی خواہش ترک کردیں: بی جے پی

جئے پور۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ سرکاری نوکریوں کی تلاش ترک کردیں اور خودروزگار سے جڑ جائیں۔ اس طرح وہ وزیراعظم کے ’’میک ان انڈیا‘‘ مشن میں اپنا حصہ ادا کرسکتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری روزگار کی خواہش چھوڑ دینا چاہئے۔ انہیں خود کیلئے نوکری کا موقع بنانا چاہئے اور دیگر 10 نوجوانوں کو بھی روزگار کی فراہمی کا سبب بننا چاہئے۔ وہ انڈین یوتھ پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔ مادھو نے کہا کہ ہر سال دو کروڑ نوجوان روزگار کے قابل ہوجاتے اور ان میں سے صرف 30 لاکھ نوجوان سرکاری نوکریاں حاصل کرپاتے۔ بقیہ 1.80 لاکھ نوجوان ہنوز روزگار کے منتظر ہیں۔

بہار میں الیکشن کمیشن کی کارروائی
پٹنہ ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار اسمبلی انتخابات سے قبل خصوصی مہم کے تحت زائد از 34 لاکھ روپئے کی غیرمحسوب نقدی آج ریاست بھر میں ضبط کی گئی، جس کے علاوہ 11,580 لیٹر غیرقانونی شراب بھی ضبط کی گئی۔ ایڈیشنل چیف الیکٹوریل آفیسر آر لکشمانند نے آج کی مہم کے نتیجہ کے تعلق سے میڈیا کو بتایا کہ صرف ضلع پٹنہ میں 29لاکھ 50 ہزار روپئے ضبط کئے گئے۔ بقیہ رقم مدھوبنی، نواڈا اور روہتاس اضلاع میں ضبط کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT