Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں آن لائن داخلوں کا اعلان

سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں آن لائن داخلوں کا اعلان

فارم اور آپشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون مقرر
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کے تمام سرکاری اور خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خاں کے بموجب ویب سائٹ iti.telangana.gov.in پر طلباء کو آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ لاگ ان میں جاکر درخواست فارم کی خانہ پری کر کے اپ لوڈ کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد اپلیکینٹ کو کلک کر کے آئی ٹی آئی آڈمیشن 2017 کو کلک کریں ۔ امیدوار کا موبائل نمبر و ای میل آئی ڈی دینے کے بعد سائن اپ کو کلک کرنے کے بعد ایس ایم ایس کے ذریعہ امیدوار کو یوزر آئی ڈی و پاس ورڈ دیا جائے گا ۔جس کو استعمال کر کے آن لائن درخواست فارم پر کرنا ہوگا ۔ جو کہ تلگو اور انگلش زبان میں دستیاب ہے ۔ درخواست فارم کا پرنٹ نکال کر آپشن فارم یعنی انسٹی ٹیوٹ اور ٹریڈس کے متعلق ترجیحی فارم پُر کر کے داخل کرنا ہوگا ۔ آن لائن داخلہ فارم میں امیدوار کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ، ذاتی تفصیل ، رہائش کی تفصیل کے علاوہ ریزرویشن کی تفصیلات درج کریں ۔ ایس ایس سی سرٹیفیکٹ ، آدھار نمبر ، فوٹو وغیرہ کی کاپی تیار رکھ کر یہ تفصیلات درج کی جاسکتی ہیں ۔ ان لائن درخواست فارم اور آپشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون مقرر ہے ۔ 29 جون سے 2 جولائی تک روزانہ مختلف اعلان کردہ مراکز پر سرٹیفیکٹس کا ویریفیکشن کیا جائے گا ۔ صرف معذور طلباء کاویریفیکشن 4 جولائی کو ہوگا ۔ اور میرٹ لسٹ 5 جولائی کو جنریٹ ہوگی جب کہ 10 جولائی کو سیٹ الاٹمنٹ ہوگا ۔ منتخب طلباء کو 11 تا 15 جولائی متعلقہ الاٹ کردہ انسٹی ٹیوٹ کو رپورٹ کرنا ہوگا ۔ یکم اگست سے باقاعدہ کلاسیس کا آغاز ہوجائے گا ۔ انسٹی ٹیوٹ ، ٹریڈ و ویریفیکشن سنٹرس کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7997973486 ۔ 7997973321 ۔ 799793364 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT