Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے آن لائن فارم داخل کرنے کی 28 اگست آخری تاریخ

سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے آن لائن فارم داخل کرنے کی 28 اگست آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں دوسرے مرحلے میں مخلوعہ نشستوں میں داخلے کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی 28 اگست آخری تاریخ رکھی گئی ہے ۔ پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی محمد حامد خاں کے بموجب طلباء کو ویب سائٹ iti.telangana.gov.in پر آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا ۔ اس کے بعد آن لائن ہی ترجیحی فارم آپشن فارم پر کرنا ہوگا ۔ امیدوار کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آئی ڈی اور پاس ورڈ بھیجا جائے گا ۔ آئی ٹی آئیز ، ٹریڈس سیٹس اور دیگر تفصیلات ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں ۔۔

 

سنگدل خاتون نوزائیدہ بچہ کو
آٹو میں چھوڑ کر فرار
حیدرآباد 23اگست (یواین آئی )ایک سنگ دل خاتون نوزائیدہ بچہ کو آٹو میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے جئے شکر بھوپال پلی ضلع کے گووند راو پیٹ منڈل میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون اس بچہ کو ٹہرے ہوئے آٹو میں چھوڑکر فرار ہوگئی۔اس نوزائیدہ بچہ کو دیکھنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اس سلسلہ میں اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے اس بچہ کو پرائیویٹ نرسنگ ہوم منتقل کردیا۔اس بچہ کو دیکھنے کے لئے دیہاتیوں کا ہجوم دیکھا گیا جو یہ جاننے کیلئے بے چین تھے کہ یہ بچہ کس کا ہے او راس کو کیوں یہاں چھوڑ اگیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے اس نوزائیدہ بچہ کی ماں کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT