Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں پر داخلے

20 اگسٹ فارم حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد 11 اگسٹ (پریس نوٹ) پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی اولڈ سٹی حیدرآباد جناب محمد حامد خان کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کے لئے (مختلف انجینئرنگ اور نان انجینئرنگ ٹریڈس این سی وی ٹی پیاٹرن برائے سال 2016) درخواستیں حاصل و داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اگسٹ مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم کسی بھی سرکاری یا خانگی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ داخلے میرٹ کی بنیاد اور موجودہ ریزرویشن پالیسی کے تحت آن لائن ہوں گے۔ الگ الگ آئی ٹی آئی میں الگ الگ درخواست دینی ہوگی۔ تمام گورنمنٹ آئی ٹی آئیز میں کونسلنگ پروگرام 24 اگسٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ خانگی آئی ٹی آئیز میں 27 اگسٹ تا 30 اگسٹ کونسلنگ ہوگی۔ امیدواروں کو کوئی علیحدہ کال لیٹر جاری نہیں کیا جائے گا اور تمام اصل اسنادات کے ساتھ کونسلنگ کے لئے حاضر ہونا پڑے گا۔ مزید تفصیلات یا مخلوعہ نشستوں کی جانکاری کسی بھی آئی ٹی آئی سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹریڈس کے الحاق کی تفصیلات ضلع کنوینرس سے حاصل کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT