Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ڈاکٹرس عوام میںنیا اعتماد پیدا کریں

سرکاری ڈاکٹرس عوام میںنیا اعتماد پیدا کریں

دواخانوںمیں بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروانے وزیر صحت کا اعلان
حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے گورنمنٹ ڈاکٹروں سے سرکاری دواخانوں سے متعلق عوام میں نیا اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مشورہ دیا کہ وہ وقت کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں اور مریضوں کی بہتر خدمت کرتے ہوئے موثر طبی سہولتیں فراہم کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے تمام سرکاری دواخانوں میں بائیو میٹرک نظام کو متعارف کیا جائیگا ۔ آج یہاں دواخانہ عثمانیہ کے احاطہ میں واقع ڈینٹل ہاسپٹل کیلئے توسیعی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیر صحت و طبابت نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت تلنگانہ حکومت میں عوام کو موثر طبی سہولتوں کی فراہمی پر اولین ترجیح دی جارہی ہے اور خصوصی طور پر بجٹ میں چیف منسٹر نے عوام کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے اور ادویات کی فراہمی کیلئے زیادہ رقومات فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دواخانوں میں عوام کی طبی نگہداشت کیلئے اور موثر طبی امداد کی فراہمی کیلئے عصری آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے نظریات کے مطابق سنہرے تلنگانہ کے حصول کیلئے طور پر کام کرنے کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ عثمانیہ ڈینٹل کالج بوائز ہاسٹل کی تعمیر کے مسئلہ پر غور کیا جائے گا۔ اس تقریب میں وزیر انیمل ہسبنڈری مسٹر ٹی سرینواس یادو ، رکن پارلیمان بی نرسیا گوڑ اور دیگر عہدیداران ڈینٹل ہاسپٹل موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT