Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ہاسپٹلس میں اموات، وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ

سرکاری ہاسپٹلس میں اموات، وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے ہاسپٹلس میں اموات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر صحت لکشما ریڈی سے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے آج احتجاجی دھرنا بھی منظم کیا گیا۔ اِس موقع پر جنرل سکریٹریز عظمیٰ شاکر، بی کشن، پریم لال اگروال اور دیگر موجود تھے۔ نائب صدر ملو روی نے خطاب کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کا خواب دکھاکر اموات کی ریاست میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اُنھوں نے نیلوفر اور گاندھی ہاسپٹل میں پیش آئی اموات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT