Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / سرکاری ہاسپٹلس میں آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ہاسپٹلس میں آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ

خصوصی میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی ، بہتر طبی سہولیات کی فراہمی
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت تلنگانہ کے سرکاری ہاسپٹلس میں عوام کو عصری و موثر طبی سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے مختلف سرکاری ( گورنمنٹ ) ہاسپٹلس میں ’ انٹینسیو کیر یونٹس ICU ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس بات کا اعلان کیا کہ بہت جلد 17 آئی سی یوز مختلف گورنمنٹ ہاسپٹلس میں قائم کئے جائیں گے ۔ اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر انتظامات تیزی سے جاری ہیں ۔ علاوہ ازیں ان نئے انٹینسیو کیر یونٹس میں کام کرنے کے لیے اسپیشل میڈیکل اسٹاف ( خصوصی طبی عملہ ) کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نئے آئی سی یوز ناگر کرنول ، نارائن پیٹ ، میدک ، ظہیر آباد ، منچریال ، نرمل ، کاماریڈی ، سرسلہ ، محبوب آباد ، بھدرا چلم ، سوریا پیٹ اور گدوال کے ایریا ہاسپٹل میں قائم کئے جائیں گے اور اوٹنور ، ایٹورو ناگارم ، کمیونٹی ہیلت سنٹرس میں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سنگاریڈی ، نلگنڈہ اور کھمم اضلاع کے ہیڈکوارٹرز ہاسپٹلس میں بھی آئی سی یو قائم کئے جائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر دیہی علاقوں کے عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی اولین ترجیح دی جارہی ہے اور عام و معمولی نوعیت کی طبی سہولتیں مقامی پرائمری ہیلت سنٹر میں فراہم کرنے اور اہمیت کے حامل طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے پرائمری ہیلت سنٹرس سے رجوع ہونے والے مریضوں کو فوری طور پر ایریا ہاسپٹل یا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کو روانہ کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT