Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرکاری ہاسپٹل جگتیال کی کارکردگی کو بہتر بنانے جائزہ اجلاس

سرکاری ہاسپٹل جگتیال کی کارکردگی کو بہتر بنانے جائزہ اجلاس

جگتیال ۔ 15مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ایریا ہاسپٹل کا کل صبح ضلع کلکٹر نے دورہ کرتے ہوئے ہاسپٹل میں غریب عوام کو بہتر طبی علاج اور ہاسپٹل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مسائل پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا ۔ ضلع کلکٹر اے شرت نے اس موقع پر میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایریا ہاسپٹل میں جملہ 14 ڈاکٹرس ہیں جس میں ایم بی بی ایس کے علاوہ اسپیشلسٹ ڈاکٹرس ہیں ۔ چار ماہر ڈاکٹرس کا آروگیہ شری کے تحت ایریا ہاسپٹل میں خدمات پر حاصل کرلیا گیا ۔ اب جملہ 18 ڈاکٹرس ہیں ۔ لہذا جگتیال ایریا ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کی حاضری کو بائیو میٹرک مشن کے ذریعہ یقینی بنایا گیا ہے اور تمام ڈاکٹرس صبح آؤٹ پیشنٹ اوقات 9 بجے تا 12:30 بجے اور دیڑھ گھنٹہ یعنی 2بجے تک ہاسپٹل میں موجود رہتے ہوئے تمام وارڈس اور مریضوں کا معائنہ کریں گے ‘ کوئی بھی ڈاکٹرس اپنی خدمات میں تساہلی نہیں برتیں گے ۔ اس موقع پر  ایریا ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ تمام ڈاکٹرس 24 گھنٹے اپنی جانب سے بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے ضلع کو ایک اچھا نام دلانے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر سوگندھنی ‘ ڈپٹی ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر جئے پال ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

 

باسر میں مزید راشن دکانات کے قیام کا مطالبہ
مدہول /15مارچ ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز) حلقہ مدہول کے منڈل باسر میں راشن دوکانات میں اضافہ کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے آر ڈی او بھینسہ کو لکشمی نر سا گوڑ نے ایک تحریری یاداشت پیش کر تے ہوئے باسر میں مزید تین راشن شاپس کے علاوہ مدہول نئی آبادی مسلم اکثریتی علا قہ ہے اس میں ایک راش شاپس کا اضافہ کر نے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے حکو مت کی جا نب سے ریاعت پر دیئے جا نے والے اناج کو اپنی خرید نے کی سہولت بھی فراہم کی جا ئے تو غریبوں کو مزید سہولت ہو گی انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو دور دراز جاکر راشن حاصل کر نا پڑ رہا ہے جس سے غریب عوام کو کافی تکلیف کا سامنا ہے انہوں نے آرڈی او بھینسہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد راش شاپس میں اضافہ کیا جائے اس موقع پر آتما سروپ سر پنج سنگم صدر و دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT