Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں چوہے کترنے سے شیرخوار کی موت

سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں چوہے کترنے سے شیرخوار کی موت

گنٹور۔/26اگسٹ، ( پی ٹی آئی) سرکاری دواخانہ کے آئی سی یو میں چوہا کاٹنے سے دس دن کے شیرخوار کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ گنٹور میں پیش آیا جہاں لکشمی نامی خاتون نے 17اگسٹ کو وجئے واڑہ جنرل ہاسپٹل میں ایک لڑکے کو جنم دیا۔ تاہم کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے بچے کو سرجری کیلئے گنٹور گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ آج صبح ماں نے دیکھا کہ بچہ کے سیدھے ہاتھ کی انگلیوں کو چوہوں نے کتردیا ہے، اس کی دوران علاج موت ہوگئی۔ آندھراپردیش کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سرینواس نے اس واقعہ کے سلسلہ میں ہاسپٹل سے رپورٹ طلب کی اور ساتھ ہی ساتھ تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر وینوگوپال نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT