Sunday , April 30 2017
Home / ہندوستان / سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں کالا جادو

سرکاری ہاسپٹل کے آئی سی یو میں کالا جادو

تانترک نے جانور کی بلی چڑھائی، مردے کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش
کوٹہ (راجستھان) 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ہاسپٹل میں ایک مردے کو دوبارہ زندہ کرنے کے مقصد سے جانور کی بلی چڑھائی گئی۔ لیمو کاٹے گئے اور کالا جادو کیا گیا۔ اِن سب کا نتیجہ صفر رہا تاہم انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ ہاسپٹل کے میڈیکل اسٹاف کی موجودگی میں پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیو میڈیکل کالج ہاسپٹل کے آئی سی یو میں تانترک نے میڈیکل اسٹاف کی موجودگی میں تقریباً چار گھنٹوں تک مختلف رسومات انجام دیں۔ اِس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ تاہم پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ 22 سالہ نوجوان ہیمراج کی منگل کی صبح موت واقع ہوگئی تھی لیکن ارکان خاندان کا یہ موقف تھا کہ جب تک تانترک اُسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش نہ کرے وہ نعش یہاں سے نہیں لیجائیں گے۔ چنانچہ تانترک تلوار لئے یہاں پہونچا اور کئی گھنٹے تک نعش پر کالا جادو کرتا رہا۔ اُس نے آئی سی یو میں تلوار کے ذریعہ جانور کی بلی چڑھائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT