Friday , June 23 2017
Home / پاکستان / سرکردہ حقانی کمانڈر ابوبکر ہلاک

سرکردہ حقانی کمانڈر ابوبکر ہلاک

اسلام آباد ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں ایک ڈرون حملہ نے آج خطرناک حقانی نٹ ورک کے سرکردہ کمانڈر کو ہلاک کردیا، جسے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اُس حملے کیلئے موردِ الزام ٹھہرایا جارہا تھا جس میں تقریباً 150 افراد کی موت ہوئی۔ ایک عہدہ دار نے کہا کہ عسکری لیڈر ابوبکر ہلاک ہوا۔ بغیر پائلٹ والے طیارہ سے داغے گئے دو میزائل نے نیم قبائلی علاقہ سپین تال میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ صوبہ خیبر پختونخوا کے اضلاع اورکزئی اور ہنگو کی سرحد پر واقع ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT