Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / سرکردہ ہندوستانی جوہری کی دبئی میں تحویل برقرار

سرکردہ ہندوستانی جوہری کی دبئی میں تحویل برقرار

دبئی ، 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ممتاز ہندوستانی جوہری جسے یہاں عدم ادائیگی کے الزامات کے پیش نظر گرفتار کیا گیا، وہ آئندہ ماہ تک بدستور تحویل میں رہے گا کیونکہ وہ 9.2 ملین امریکی ڈالر مالیت کے دو چیک باؤنس معاملوں کی واجب الادا رقم کی پابجائی میں ناکام ہوگیا۔ اٹلس جویلری کے مالک 73 سالہ ایم ایم رامچندرن کو دبئی کی متعلقہ عدالت نے تین مواقع عطا کئے کہ چیک باؤنس والے معاملوں کی واجب الادا رقم ادا کردیں۔ گلف نیوز نے اطلاع دی کہ گزشتہ روز رامچندرن کو پریسائیڈنگ جج احمد شیہا کے روبرو پیش کیا گیا۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا وکلائے صفائی نے اس کیس کی یکسوئی کیلئے مدعا علیہ کی التوا کیلئے قبل ازیں کی گئی درخواست کی اساس پر شکایت کنندہ سے کوئی معافی نامہ حاصل ہوا، وکیل موصوف نے کہا کہ نہیں، ہماری شکایت کنندہ کے ساتھ مفاہمت نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT