Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / سرکس میں شیر نے اپنے ہی کوچ کو چیر پھاڑ ڈالا

سرکس میں شیر نے اپنے ہی کوچ کو چیر پھاڑ ڈالا

قاہرہ۔3 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر میں سرکس میں لوگوں کی تفریح کیلئے رکھے گئے ایک شیر نے اپنے نگران پر حملہ کرکے اسے بری طرح زخمی کردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ’العربیہ‘کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں مصر کے شہر اسکندریہ کے الاسد قصبے میں اس وقت پیش آیا جب ایک سرکس کے نگران 25 سالہ اسلام شاہین نے بچوں کو شیر کا تماشا دکھانے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک شیر نے اچانک اچھل کر اسلام شاہین پرحملہ کردیا اور اسے بری طرح نوچ ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ سرکس کے نگران کو اسکندریہ شہر کے ’اندلسیہ الاسلامہ‘ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مقتول کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ شیر نے حملے میں اسلام شاہین کی کھوپڑی، سینے اور جسم کی کئی دوسری ہڈیاں توڑ دی تھیں۔ شیر کے حملے کے فوری بعد پانچ معاونین نے اسلام کو بچانے کی کوشش کی اور تیس سکنڈز کے اندر اندر وہ شیر کو اس کے پنجرے میں واپس لے گئے مگر شیر نے تیس سکینڈ ہی میں اپنے کوچ کو بری طرح چیر پھاڑ دیا تھا۔ جس شیر نے اسلام شاہین پر حملہ کیا وہ کچھ ہی عرصہ قبل افریقا سے لایا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT