Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سرکوزی کی مودی سے ملاقات

سرکوزی کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سابق صدر نیکولاس سرکوزی نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ باور کیا جاتا ہے کہ دونوں قائدین ہند۔ فرانس تعلقات سے متعلق اُمور پر گفت و شنید کی ہے۔ بعدازاں مودی نے سابق فرانسیسی صدر کے ساتھ مصافحہ کرتے ہوئے اپنی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’’فرانس کے سابق صدر مسٹر نیکولاس سرکوزی سے ملاقات ہوئی‘‘۔ قبل ازیں سرکوزی نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی اور دہشت گردی کی سرکوبی کے چیلنج کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سشما سوراج سے کہا کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہ بنانا ایک غلطی ہوگی۔ سرکوزی 2007 تا 2012ء فرانس کے صدر رہے۔

TOPPOPULARRECENT