Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / سرکوزی 2017 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے

سرکوزی 2017 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے

پیرس، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے 2017 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا آج اعلان کیا ہے ۔ سرکوزی نے اپنی کتاب ’’ایوری تھنگ فار فرانس‘‘کی اشاعت سے پہلے سوشل میڈیا پر لکھ کر کہا کہ،’’میں نے 2017 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدوار بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ تاریخ کے اس مشکل وقت میں فرانس کی قیادت کرنے کی مجھ میں صلاحیت ہے‘‘ ۔واضح رہے کہ 61 سالہ سرکوزی کو 2012 میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ایلسي پیلیس علاقے سے غیر مقبول لیڈر فرانسو اولاند نے شکست دی تھی۔ جس کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سرکوزی دوبارہ صدر بننے کی کوشش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT