Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سرگرم سیاست میں داخلے کا اشارہ :ڈی جی ونزارا

سرگرم سیاست میں داخلے کا اشارہ :ڈی جی ونزارا

احمدآباد۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں ملزم ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ڈی جی ونزارا نے آج اشارہ دیا ہے کہ سیاست میں شمولیت خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کیلئے ان کے پاس وسائل کا فقدان ہے۔ واضح رہے کہ ونزارا کو ممبئی کی عدالت نے سہراب الدین شیخ اور تلسی پرجا پتی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں بری کردیا ہے۔ انہوں نے گجرات کے سیاسی حالات پر حکمراں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مجوزہ گجرات اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کیا۔ انہوں نے گاندھی نگر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی ان کے ’’بے تاج بادشاہ‘‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ کے منصوبہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ وہ کونسی جماعت میں شامل ہوں گے یا پھر نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT