Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سریتا کی پیشہ ورانہ باکسنگ

سریتا کی پیشہ ورانہ باکسنگ

نئی دہلی، 19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انچیون ایشیائی کھیلوں میں کانسی کا تمغہ ٹھکرا کر شہ سرخیوں میں آئیں منی پور کی باکسر لیشرام سریتا دیوی نے اب پیشہ ورانہ باکسنگ کے رنگ میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سریتا دیوی ملک میں پیشہ ورانہ باکسنگ کنٹرول اور آپریشن کرنے والی سرکاری ہندستانی باکسنگ کونسل کے تحت اپنی پیشہ ورانہ باکسنگ مہم شروع کریں گی۔ منی پور کی باکسر سریتا نے کونسل کی تجارتی پارٹنر اسپورٹی باکسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سریتا کی آبائی ریاست میں باکسنگ کو فروغ دینے کا بھی کام کیا جائے گا۔منی پور پولیس میں ڈی ایس پی سریتا کو ان کے محکمہ اور آبائی ریاست کے محکمہ نے بھی کونسل کے تحت پیشہ ورانہ باکسنگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ۔ ریاست کے نائب وزیر اعلی گیکھن گم گگمئی نے سریتا کو پیشہ ورانہ باکسنگ میں کھیلنے کی اجازت دیئے جانے پر کہاکہ منی پور پولیس میں ڈی ایس پی سریتا کو ہندوستانی باکسنگ کونسل کے پیشہ ورانہ باکسنگ مقابلے ، قومی، ایشیائی اور عالمی باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لینے پر کافی فخر محسوس کر رہا ہے ۔میں انہیں منی پور کا نام روشن کرنے کے لئے مبارک باد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہندستان ہمیشہ چمپئن بنتا رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT