Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا اسپورٹس پرسن آف 2015 ء

سرینا اسپورٹس پرسن آف 2015 ء

 
نیویارک ، 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرینا ولیمس جنھوں نے رواں سال وقفہ وقفہ سے علالت اور انجری کے باوجود ان پر قابو پاتے ہوئے دنیائے ٹینس پر راج کیا ، انھیں ’اسپورٹس السٹریٹڈ ‘ نے گزشتہ روز اسپورٹس پرسن آف 2015 نامزد کیا ہے ۔ اس میگزین نے کہاکہ 34 سالہ ٹینس اسٹار کے دم خم اور اُن کے پراستقلال مظاہرے قابل رشک ہیں۔ سرینا اس سال 3 میجر ٹائٹل جیتے اور اس دوران 56 میچز کے منجملہ 53 میں کامیاب رہیں۔ وہ اس سیزن کے ہر ہفتے نمبر ایک رہیں جو متواتر دوسرے سال ہوا ہے ۔ میگزین نے کہاکہ ڈبلیو ٹی اے رینکنگ کی 40 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT