Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا اور کربر کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی

سرینا اور کربر کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں رسائی

لندن ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جرمنی کی اینجلک کربر سنگاپور میں ہونے والے سال کے آخری ڈبلیو ٹی ٹور فائنلز میںرسائی حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے سال کے آخری ٹورنمنٹ میں نشست پکی کرلی ہے۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا اب اولمپک سلور میڈلسٹ کربر سے 190نشانات آگے ہیں۔ پانچ مرتبہ خطاب جیتنے والی سرینا  گذشتہ سال چوٹ کی وجہ سے اس ٹورنمنٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔ جنوری میں اپنا پہلا گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن جیتنے والی اور ومبلڈن کے فائنل میں پہنچی کربر چوتھی مرتبہ ڈبلیو ٹی فائنلز میں حصہ لیں گی۔ 23 تا 30 اکتوبر ہونے والے اس ٹورنمنٹ میں دنیا کے8 سرفہرست کھلاڑیوں کو جگہ ملتی ہے۔  سرینانے کہا کہ مجھے خود پر فخر ہے اور میں بہت پرجوش ہوں کہ سنگاپور ٹورنمنٹ کے لئے میں نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سرینا اگلے ہفتے سے شروع ہو رہے سال کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن میں اپنے 22 ویں بڑے خطاب کیلئے کوشاں ہوں گی ۔
کرکٹ آسٹریلیا سری لنکا کیخلاف ٹیم کی
ناقص کارکردگی پر حیران
میلبورن ۔24 اگست (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف سیریز میں مایوس کن کارکردگی پرتشویش کا اظہار کیا  ہے۔ باوجود اس کے آسٹریلیائی ٹیم نے ایشیا میں وقت بھی زیادہ گزارا لیکن وہ بہتر مظاہرہ نہیں کرپائی۔ آسٹریلیا کو سری لنکا سے 3-0سے شکست کا معاوضہ عالمی ٹسٹ درجہ بندی  میں نمبر ون مقام سے ہٹنے کی صورت میں اداکرنا پڑا۔ جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ آسٹریلیائی ٹیم کی ہندوستان کے متعدد دوروں کے باوجود سیریز میں ناقص کارکردگی سمجھ سے بالاتر ہے۔کولمبو میں تیسرے ٹسٹ میں ٹیم کی شکست کا مطلب آسٹریلیاتین سیریز میں مسلسل 9 ٹسٹ میچز ہار گیا ہے۔جیمز سدر لینڈ نے مزید کہاکہ اگر آپ ماضی کو دیکھیں توہمارے کچھ ٹسٹ کرکٹرز نے ہندوستان میں سب سے زیادہ کھیلا ہے۔ آئی پی ایل اور دوسری سیریز میں کھیل کر انہیں اندازہ ہے کہ وہاں کے حالات میں کس طرح کھیلنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT