Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا اپنے بچے کے متعلق ’نسل پرستانہ‘ بیان پر برہم

سرینا اپنے بچے کے متعلق ’نسل پرستانہ‘ بیان پر برہم

واشنگٹن۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ٹینس اسٹار  سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ ایلی نستاسے کی جانب سے ان کے ہونے والے بچے کے متعلق کیا جانے والا تبصرہ نسل پرستانہ ہے اور انہوں نے اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ایلی نستاسے کو حال ہی میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ولیمز کا بچہ ’کیا چاکلیٹ ودودھ‘ ہوگا؟ سرینا نے ایک بیان میں کہا، ’یہ جان کر میں مایوس ہوتی ہوں کہ ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں ایلی نستاسے جیسے لوگ اس طرح کے نسل پرستانہ تبصرے کرتے ہیں۔ ولیمز نے کہا،میں نے پہلے بھی ایسا کہا ہے اور میں پھر کہوں گی کہ یہ دنیا اتنی آگے بڑھ چکی ہے لیکن اسے ابھی اور آگے بڑھنا ہے،جی ہاں، ہم نے کئی رکاوٹوں پار کی ہیں، لیکن ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ سرینا ولیمز نے کہا کہ کوئی بھی چیز مجھے میرے کاموں میں محبت اور مثبت سوچ ڈالنے سے نہیں روک سکتی۔ میں حقوق کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھوں گی۔ٹینس کی عالمی تنظیم نے 70 سالہ ایلی نستاسے کی جانب سے پیرس کانفرنس کے دوران دیئے گئے اس بیان کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سرینا نے نستاسے کے خلاف کارروائی کے لئے بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT