Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار

سرینا قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار

دوحہ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے سبب قطر اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوگئیں۔ سرینا اس وقت نزلہ اور فلو کا شکار ہے جس کی وجہ سے انہوں نے قطر میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ان کو صد فیصد فٹ ہونے کیلئے وقت درکار ہوگا۔وہ آئندہ ماہ ہونے والے بی این پی پیریباس اوپن میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
باکسنگ چیمپئن مینی پیکیو کے بیان پر ہم جنس چراغ پا
نئی دہلی۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ چیمپئن مینی پیکیو فلپائن میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کرنے کا باعث بن گئے جب انہوں نے ہم جنس پرستوں کو جانوروں سے بھی بدتر قرار دے دیا۔ ان کے اس بیان پر نہ صرف بحث شروع ہو گئی بلکہ انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلپائن میں پارلیمنٹ کی نشست کے امیدوار مینی پیکیو نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جانور اس اعتبار سے بہتر ہیں کہ وہ کم از کم نر اور مادہ کے فرق کو سمجھتے ہیں۔ ہم جنس پرست مزاحیہ اداکار  وائس گاندا اور سنگر آئزا سیگوئیرا نے انہیں منافق اور فرضی فرشتہ جیسے القابات سے بھی نواز دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT