Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا ولیمس نے موبائل اٹھا کر بھاگنے والے شخص کو پکڑ لیا

سرینا ولیمس نے موبائل اٹھا کر بھاگنے والے شخص کو پکڑ لیا

نیویارک ۔ 6 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )دنیا کی نمبر ون امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس کا موبائل فون چوری کرنے والا مشکل میں پھنس گیا۔ ٹینس اسٹار نے چور کے پیچھے دوڑ لگا دی اور اسے دبوچ لیا۔ سرینا نے اپنے فیس بک صفحے پر اپنی سوپر وومین کی تصویر شائع کی اور اس کے ساتھ لکھا کہ کل رات میرے ساتھ ریسٹورنٹ میں بہت عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے میرا فون اٹھایا اور تیزی سے باہر نکل گیا۔ سرینا نے مزید لکھا کہ اس شخص کو میرے ایسے ردِعمل کی توقع نہیں تھی، میں فوراً اٹھی، اس کی سمت تیزی سے دوڑی اور اسے دبوچ لیا۔ میں پرسکون رہی، بہت زیادہ دھمکی آمیز انداز اختیار نہیں کیا، کیوں کہ شور شرابا کر کے میں مجمع نہیں لگا سکتی تھی، اور میں نے بہت آرام سے ان صاحب سے پوچھا کہ کیا انھوں نے غیر ارادی طور پر غلط فون اٹھا لیا تھا؟۔ وہ یہ الفاظ سن کر وہ شخص لڑ کھڑا گیا، یقینا وہ اس صورتحال کی توقع نہیں کر رہا تھا۔ آخر کار اس شخص نے کہا او میرے خدا، میں نے واقعی غلط فون اٹھا لیا ہے۔ میں وہاں بہت زیادہ الجھ گیا تھا، یقینا میں نے غلط فون اٹھا لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT