Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا ڈبلیوٹی اے فائنل سے دستبردار

سرینا ڈبلیوٹی اے فائنل سے دستبردار

نیویارک، 17 اکتوبر (یواین آئی) دنیا کی نمبر دو ٹینس کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز نے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے سال کے آخری ڈبلیوٹی اے فائنلس ٹینس ٹورنمنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے ۔ رینکنگ میں طویل عرصہ سے چوٹی پر رہنے کے بعد حال ہی میں دوسرے نمبر پر کھسکنے والی 22 مرتبہ کی گرانڈ سلام سرینا نے آج اس کی اطلاع دی۔ سرینا کو اس سال فٹنس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہوں نے صرف آٹھ ٹورنامنٹوں میں ہی حصہ لیا ہے ۔ ان کی جگہ اب جرمنی کی اینجل کربر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔  35 سالہ سرینا نے ڈبلیوٹی اے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا: ’’میرے لئے یہ سال بہت مشکل رہا ہے اور اب کندھے کی چوٹ کے بعد میرے ڈاکٹروں نے مجھے گھر پر رہ کر آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ میرے پاس ڈبلیوٹی اے ٹورنمنٹ کی سنہری یادیں ہیں ۔اس سال سرینا نے ووہان اوپن، چائنا اوپن اور سنسناٹي اوپن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT