Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا کو سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

سرینا کو سال کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

نیو یارک ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمس کو اے پی فیمل اتھلیٹ  آف دی ایر کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور سرینا نے اپنے کریر میں یہ ایوارڈ چوتھی مرتبہ حاصل کیا ہے۔ سرینا نے اس سے قبل یہ ایوارڈ2002  ‘2009 اور 2013 میں حاصل کیا تھا۔اس ایوارڈ کی دوڑ میں امریکی فٹبال  خاتون کھلاڑی کرلی لیلاڈرہی جنہوں نے ویمنس فیفا ورلڈ کپ  کے فائنل میں جاپان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی انہوں نے رائے دہی کے  14 پہلے مقامات اور 243 نشانات حاصل کئے ہیں جبکہ سرینا کو رائے دہی کے 50 ابتدائی مقامات اور 352 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT