Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینا کی گرانڈ سلام مقابلوں میں فیڈرر سے زیادہ کامیابیاں

سرینا کی گرانڈ سلام مقابلوں میں فیڈرر سے زیادہ کامیابیاں

نیویارک ، 6 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) سرینا ولیمز کی اب گرانڈ سلام میچز میں ٹینس کے اوپن ایرا کو دیکھیں تو کسی بھی دیگر کے مقابل زیادہ فتوحات ہوگئی ہیں، جیسا کہ وہ اپنی 308 ویں جیت کے ساتھ روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ تو بتائیے سرینا، مزید کامیابیاں کسے حاصل ہوں گی؟ ’’مجھے نہیں معلوم، دیکھیں گے‘‘ سرینا نے یہ جواب دیا۔ وہ گزشتہ روز یاروسلاوا شویدوا کو 6-2، 6-3 سے شکست دے کر یو ایس اوپن کوارٹر فائنلز میں رسائی کے بعد ٹینس کورٹ پر انٹرویو دے رہی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا: ’’امید ہے ہم دونوں آگے بڑھتے رہیں گے۔ مجھے پتہ ہے میں اس بارے میں منصوبہ بندی کرتی ہوں۔ مجھے معلوم ہے وہ بھی کرتا ہے۔ لہٰذا ، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔‘‘ فیڈرر 8 اگسٹ کو 35 سال کے ہوگئے۔ سرینا 26 سپٹمبر کو 35 کی ہوجائیں گی۔ سرینا کی کسی گرانڈ سلام ٹورنمنٹ میں اولین جیت بہت عرصہ قبل جب وہ 16 سال کی تھی، 19 جنوری 1998ء کو آسٹریلین اوپن کے فرسٹ راؤنڈ میں آئرینا اسپرلیا کے مقابل 6-7(5-7)، 6-3، 6-1 سے درج ہوئی تھی۔ لگ بھگ دو دہوں بعد ایونٹس سے لے کر صحت کے مسائل تک کئی نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے ولیمز بہنوں (بڑی بہن وینس ) میں چھوٹی سرینا ہنوز ایکشن میں ہے اور ہنوز جیت رہی ہے۔ اگرچہ سرینا کی 36 سالہ بہن وینس بھی ہنوز کھیل رہی ہے لیکن ان کی متعدد ہم عصر کھلاڑیاں آئیں اور چلی گئیں بشمول جسٹس اینن اور کم کلائسٹرز جو دونوں کم عمر ہیں، نیز مارٹینا ہنگز جو صرف ایک سال چھوٹی ہے۔ سرینا اپنے کریئر میں میجرز میں 308-42 کے ٹریک ریکارڈ کی حامل ہیں، جو کامیابی کا تناسب 0.880 ہے۔ وہ یو ایس اوپن میں 88، ومبلڈن میں 86، آسٹریلین اوپن میں 74، فرنچ اوپن میں 60 کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔ زخم سے صحت یاب ہورہے فیڈرر کا گرانڈ سلام کریئر ریکارڈ 307-51 ( 0.858) ہے۔

TOPPOPULARRECENT