Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینواسن آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے:سپریم کورٹ

سرینواسن آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے:سپریم کورٹ

نئی دہلی۔17اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر این سرینواسن آئندہ ہفتہ مجوزہ آئی سی سی کے اجلاس میں ہندوستانی بورڈ کی نمائندگی نہیں کرسکتے کیونکہ وہ مفادات کے تصادم کے خاطی پائے گئے ہیں۔دریں اثناء عدالت نے مذکورہ اجلاس میں شرکت کے لئے بی سی سی آئی کی کارگزار کمیٹی کے سکریٹری امیتابھ چودھری کو ہندوستان کی نمائندگی کی اجازت دی ہے۔24 اپریل کو منعقد شدنی آئی سی سی کے اس اجلاس میں امیتابھ کے ساتھ بی سی سی آئی کے سی ای او راہول جوہری کو ان کے ساتھی کے طور پر شرکت کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔لودھا کمیٹی کی شفارشات پر عمل آوری کے ضمن میں عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT