Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرینواسن ہی آئی سی سی کیلئے بی سی سی آئی کے نمائندہ : رچرڈسن

سرینواسن ہی آئی سی سی کیلئے بی سی سی آئی کے نمائندہ : رچرڈسن

ممبئی ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ این سرینواسن کا آئی سی سی کی باگ ڈور سنبھالے ہونا اور ششانک منوہر کا صدر بی سی سی آئی ہونا اس بورڈ اور ورلڈ گورننگ باڈی کے درمیان رشتے پر اثر نہیں ڈالے گا۔ یہ پوچھنے پر آیا سرینواسن بحیثیت آئی سی سی سربراہ اور منوہر بحیثیت بی سی سی آئی سربراہ دونوں اداروں کے درمیان تعلقات کو متاثر کریں گے، رچرڈسن نے نفی میں جواب دیا۔ سابق جنوبی افریقی کھلاڑی نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر کہا، ’’نہیں، فی الحال مسٹر سرینواسن ہی آئی سی سی کیلئے بی سی سی آئی نمائندہ ہیں اور ہمیں اس میں کوئی اعتراض نہیں ہے‘‘۔ منوہر آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے دوران سرینواسن کے ناقد رہے اور ٹاملناڈو کی طاقتور شخصیت سے اُس وقت صدر بی سی سی آئی کے عہدہ سے سبکدوش ہوجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT