Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سرینواس یادو کی ہولی 30ٹینکرس پانی سے استفادہ

سرینواس یادو کی ہولی 30ٹینکرس پانی سے استفادہ

حیدرآباد۔/23مارچ، ( آئی این ایس ) وزیر کمرشیل ٹیکسس ٹی سرینواس یادو نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ہولی منانے کیلئے مبینہ طور پر 30ٹینکرس پانی کا استعمال کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینواس یادو نے جیاک کالونی میں ارکان خاندان اور دوست احباب کے ساتھ ہولی منائی۔ اس وقت ان کے گھر کو 30واٹر ٹینکرس کے ذریعہ ہزاروں لیٹر پانی منگوایا گیا۔ ایسے وقت جبکہ شہر میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے وزیر کمرشیل ٹیکس کے اس اقدام پر اپوزیشن جماعتوںکی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT