Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سرینواس یادو کے فرزند کیخلاف مقدمہ

سرینواس یادو کے فرزند کیخلاف مقدمہ

حیدرآباد۔31 مارچ (این ایس ایس) پولیس نے دو افراد بشمول وزیر کمرشیل ٹیکسیس ٹی سرینواس یادو کے فرزند کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔ ان پر لوک سبھا رکن کے شوہر کے اغوا کا الزام ہے۔ اراکو ویلی سے تعلق رکھنے والی لوک سبھا رکن کے گیتا نے پنجہ گٹہ پولیس میں یہ شکایت درج کرائی ہے کہ ان کے شوہر کا سرینواس یادو کے فرزند سائی اور آر آر کنسٹرکشن کمپنی سے وابستہ ایک شخص نے اغوا کیا اور 6 گھنٹے انہیں محروس رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کی دستاویزات زبردستی حاصل کرلئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT