Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے کشادہ

سرینگر۔جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے کشادہ

سرینگر۔15 مارچ (سیاست ڈاکٹ کام) سری نگر۔جموں قومی شاہراہ جزوی طور پر آج ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ اسے زمین کھسکنے کے واقعات، برفباری اور بارش کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔ صرف پھنسی ہوئی گاڑیوں کو سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔ نئی گاڑیوں کو سفر کی اجازت نہیں ہے۔ قومی شاہراہ جزوی طور پر آج صبح یکرخی طور پر کھول دی گئی۔ محکمہ ٹریفک نے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا۔ کوششیں جاری ہے کہ دوپہر کے بعد نئی گاڑیوں کو سفر کی اجازت دی جاسکے۔ مزید افراد اور مشینیں اس کام کے لیے تعینات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT