Monday , March 27 2017
Home / ہندوستان / سرینگر۔ جموں شاہراہ بدستور بند

سرینگر۔ جموں شاہراہ بدستور بند

سرینگر ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر۔ جموں کی 300 کیلومیٹر طویل قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے لگاتار تیسرے دن بھی بند ہے کیونکہ آج کشمیر کے وسیع حصوں میں برف باری اور بارشیں ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ سرینگر میں آج صبح ہوئی تو شہر برف کی ہلکی چادر تلے دکھائی دے رہا تھا کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلندی والے علاقوں سے بھاری برف باری کی اطلاعات ملی ہیں۔ سرینگر۔ جموں ہائی وے کشمیر کو ملک کے بقیہ حصے سے جوڑنے والی تمام موسموں میں قابل استعمال واحد روڈ ہے لیکن اس کے مختلف مقامات پر چوتھے روز بھی برف باری اور وقفے وقفے سے بارشوں نے اس سڑک پر ٹریفک کو بحال کرنے کیلئے بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا کردی ہے۔ ترجمان ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ سرینگر سے یا جموں سے آج متواتر تیسرے روز کوئی بھی ٹریفک آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ مختلف جگہوں پر بھاری برف باری کے سبب راستہ قابل استعمال نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT