Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / سرینگر ایم پی طارق حمید کا استعفی قبول کرلیا گیا

سرینگر ایم پی طارق حمید کا استعفی قبول کرلیا گیا

نئی دہلی 17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے سیرنگر کے رکن پارلیمنٹ طارق حمید کرا کا استعفی قبول کرلیا ہے ۔ انہوں نے کشمیر میں ہوئے تشدد کو روکنے میں پارلیمنٹ کی ناکامی کے خلاف بطور احتجاج ایوان کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا تھا ۔ سمترا مہاجن نے آج ایوان میں اعلان کیا کہ انہوں نے کرا کا استعفی 17 اکٹوبر سے قبول کرلیا ہے ۔ طارق حمید کرا پی ڈی پی کے بانی رکن تھے اور انہوں نے اسپیکر لوک سبھا کو 23 ستمبر کو اپنا مکتوب استعفی روانہ کیا تھا ۔ طارق حمید کرا پی ڈی پی سے بھی استعفی پیش کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT