Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / سرینگر میں فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی امیدوار کی نامزدگیاں داخل

سرینگر میں فاروق عبداللہ اور پی ڈی پی امیدوار کی نامزدگیاں داخل

سرینگر ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ اور برسراقتدار پی ڈی پی امیدوار نذیر احمد خان نے آج سرینگر لوک سبھا حلقہ کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے، جہاں ضمنی چناؤ 9 اپریل کو مقرر ہیں۔ عبداللہ اور نذیر احمد نے اپنی نامزدگیاں ریٹرننگ آفیسر فاروق احمد لون کے پاس داخل کئے۔ سرینگر حلقہ کیلئے ضمنی انتخاب طارق حمید قرہ کے گزشتہ سال ستمبر میں لوک سبھا سے استعفا کے سبب ضروری ہوا ہے۔ وہ احتجاجیوں پر مبینہ ’’مظالم‘‘ کے خلاف بطور احتجاج مستعفی ہوئے۔ انھوں نے عبداللہ کو 2014ء لوک سبھا چناؤ میں پی ڈی پی ٹکٹ پر لڑتے ہوئے شکست دی تھی۔ طارق حمید حال میں کانگریس میں شامل ہوگئے۔ وہ اپنی نئی پارٹی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے معاہدہ کے پیش نظر اس مرتبہ چناؤ نہیں لڑرہے ہیں۔ کانگریس جنوبی کشمیر لوک سبھا نشست سے مقابلہ کررہی ہے جہاں صدر پردیش کانگریس کمیٹی جی اے میر کو چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے بھائی پی ڈی پی امیدوار مفتی مصدق حسین کا سامنا رہے گا۔ جنوبی کشمیر میں پولنگ 12 اپریل کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT