Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب

سرینگر میں لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب

سرینگر ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر کے علاقہ پیر باغ میں منگل سے لاپتہ ایک نوجوان کی نعش آج صبح دستیاب ہونے کے بعد پر تشدد مظاہرہ کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پیر باغ کے ساکن 20 سالہ اویس بشیر کی نعش آج صبح مقامی ریلوے برج کے قریب دستیاب ہوئی ۔ جس کے خلاف مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاجیوں نے پولیس پر سنگباری کی اور سرینگر ایرپورٹ جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں ۔ متوفی نوجوان کے افراد خاندان کی اطلاع کے بموجب اویس بشیر احمد 12 جنوری کی شام 4 بجے مکان سے روانہ ہوا لیکن واپس نہیں آیا اور 5 بجے کے بعد اس کا موبائل فون بھی بند پایا گیا جب وہ رات دیر گئے تک بھی مکان نہیں پہنچا تو قرب و جوار کے علاقوں میں تلاش کیا گیا جس کے بعد پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی ۔ تاہم پولیس عہدیداروں نے اس واقعہ پر تبصرہ سے انکار کردیا اور بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔۔

 

دوبئی کو تجارتی مرکز بنانے
ہندوستانی کمپنیوں کو مشورہ
نئی دہلی۔/14جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کمپنیاں خلیجی علاقہ اور دیگر ممالک ایران، عراق اور شمالی آفریقہ کو اپنی برآمدات کیلئے دوبئی کو اپنا باب الداخلہ بناسکتے ہیں۔ جبکہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ایک نئی جہت عطا کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستان میں متعین یو اے اے ایمبیسی کے کمرشیل اٹاچی احمد سلطان الفلاحی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔وہ آج یہاں دوبئی ایکسپورٹ کانفرنس سے مخاطب تھے۔

TOPPOPULARRECENT