Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں نوجوان کی ہلاکت پرسپریم کورٹ کی رپورٹ طلبی

سرینگر میں نوجوان کی ہلاکت پرسپریم کورٹ کی رپورٹ طلبی

نئی دہلی ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج جموں و کشمیر پولیس سے 10 جولائی کو سرینگر کے ٹینگ پورہ میں ایک نوجوان کی ہلاکت سے متعلق حالات و واقعات کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتورائے پر مشتمل بنچ نے سینئر پولیس عہدیداروں بشمول انسپکٹر جنرل پولیس (کشمیر رینج) کے خلاف نوجوان کی ہلاکت میں مبینہ طورپر ملوث پولیس ملازمین کے تعلق سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تحقیر عدالت کی کارروائی شروع کرنے پر التواء برقرار رکھا ۔ مقامی عدالت نے آجی پی ( کشمیر ) کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر کے خلاف 10 جولائی کو شبیر احمد میر کی مبینہ طورپر اُس کے مکان میں ہلاکت کے سلسلے میں رول کی بناء ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ بعد ازاں اس واقعہ میں ملوث پولیس عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر تحقیر عدالت کی کارروائی شروع کی گئی ۔ 10 جولائی کو ٹینگ پورہ میں مبینہ طورپر پولیس پارٹی نے اس نوجوان کو ہلاک کردیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT