Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / سرینگر میں نیشنل یوتھ کانفرنس کے احتجاجی کارکنان گرفتار

سرینگر میں نیشنل یوتھ کانفرنس کے احتجاجی کارکنان گرفتار

سرینگر ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نیشنل کانفرنس کے شعبہ نوجوانان سے وابستہ سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے آج اس وقت حراست میں لے لیا جب نیشنل فوڈ سیکوریٹی ایکٹ پر عمل آوری اور ولیج ڈیفنس کمیٹی ارکان کی جانب سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی ریالی نکالنے کی کوشش کی ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ یوتھ نیشنل کانفرنس کے کارکنان پارٹی ہیڈکوارٹر نوائی صبح سے ریزڈینسی روڈ تک احتجاجی ریالی نکال رہے تھے ۔ پولیس نے انہیں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن کے قریب روک دیا ۔ لیکن وہ زبردستی ریگل چوک کی سمت جانے کی کوشش میں تھے کہ درجنوں کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT