Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تحقیقات

سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تحقیقات

سرینگر۔/20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام) سرینگر کے پرانا شہر میں آج اعتدال پسند حریت کانفرنس کی ریالی کے دوران پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ صدرنشین حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت ریالی میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے پاکستانی اور سبز ( اسلامی ) پرچم لہرائے۔ یہ ریالی میر واعظ عمر فاروق کے والد کی 28 ویں برسی کے موقع پر علاقہ نواہٹا میں جامع مسجد سے نکالی گئی تھی۔ پولیس یہ تحقیقات کررہی ہے کہ کس نے متنازعہ پرچم اٹھا رکھے تھے۔
کانگریس لیڈر پر حملہ کے الزام میں نیلیش رائے گرفتار
رتناگیری( مہاراشٹرا )۔/20مئی، (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ نیلیش رائے کو ایک پارٹی لیڈر پر حملہ اور اغوا کیس کے سلسلہ میں چیپلون پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا نارائن رانے کے فرزند نیلیش نے آج صبح رتناگیری ضلع میں چیپلون پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کرلی جس کے بعد گرفتارکرلیا گیا۔ بامبے ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے دن ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرنے سے انکار کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT