Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / سرینگر میں 3 جنگجو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

سرینگر میں 3 جنگجو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

سرینگر ، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے جنگجو تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تین جنگجوؤں کودارالحکومت سری نگر میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کی نقل وحرکت سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے مضافات بمنہ بائی پاس کراسنگ پر ایک ناکہ بٹھایا گیا اور گاڑیوں و راہگیروں کی چیکنگ شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ تین جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے چینی ساخت کے دو پستول، ان کے 20 راؤنڈ گولیاں، 4 گرینیڈ، ایک وائرلیس سیٹ اور دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک پیکٹ برآمد کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدہ جنگجوؤں کی شناخت جموں خطہ کے کشتواڑ کے رہنے والے توصیف النبی، ریاض احمد وانی اور اخلاق احمد کھانڈے کے بطور کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT