Thursday , May 25 2017
Home / ہندوستان / سرینگر ہوائی اڈے پر دو دستی بموں کے ساتھ جوان گرفتار

سرینگر ہوائی اڈے پر دو دستی بموں کے ساتھ جوان گرفتار

سرینگر، 3اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج ایک جوان کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے دو دستی بم برآمد کئے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا جوان کی شناخت بی مسیح کے طور پر ہوئی ہے ۔ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہوائی اڈے کے مرکزی گیٹ کے پاس اس سے دو دستی بم برآمد کئے ۔ انہوں نے کہا کے مسیح بارہ مولہ میں بونیار میں تعینات تھا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ مسیح دہلی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ گذشتہ 21 فروری کو بھی ایک جوان کے قبضہ سے گولہ بارود برآمد کئے گئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT